18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ

0

اسلام آباد (امت نیوز) 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں ( کل) جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گی، اسی روز منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چیمپئن شپ ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More