فرشتوں کی عجیب دنیا

0

نمازی کیلئے فرشتوں کا استغفار
(حدیث) حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب کوئی مسلمان نماز سے فارغ ہوکر (اسی جگہ) نماز کے بعد بیٹھا رہتا ہے تو اس پر فرشتے اس وقت تک صلوٰۃ پڑھتے ہیں، جب تک کہ وہ اپنی جائے نماز پر رہے اور ان کی صلوٰۃ یہ ہے:
(ترجمہ) ’’خدایا! اس کی مغفرت فرما۔ اس پر رحمت نازل فرما۔‘‘
افضل فرشتوں کا انتخاب
(حدیث) حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) چاہئے کہ نماز میں تمہارا امام تمہارا افضل آدمی ہو، کیونکہ حق تعالیٰ بھی فرشتوں اور بندوں سے اچھے حضرات کا انتخاب فرماتے ہیں۔
روزہ دار کے سامنے کھانا کھانے پر فرشتوں کی دعا
(حدیث) حضرت ام عمارہ بنت کعبؓ فرماتی ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب کسی روزہ دار کے پاس کوئی کھانا کھاتا ہے تو روزہ دار کیلئے اس وقت تک فرشتے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں جب تک اس کے پاس کھانے والا کھانے سے فارغ نہ ہو جائے۔
(فائدہ) کیونکہ جب روزہ دار کے سامنے کوئی کھانا کھائے تو اس کی کھانے کی خواہش بھی بھڑکتی ہے لیکن وہ اپنی خواہش کا قلع قمع کرتا اور اپنے نفس کو خدا کے حکم کی پیروی میں روکتا ہے تو اسی صورت کو دیکھ کر فرشتے تعجب کرتے ہیں اور اس کیلئے استغفار کرتے ہیں۔ حضور اقدسؐ نے ایک مرتبہ حضرت بلالؓ سے بھی فرمایا ہم تو اپنا رزق کھا رہے ہیں اور بلال کا رزق جنت میں محفوظ ہے، اے بلال! میں سمجھتا ہوں کہ روزہ دار کی ہڈیاں بھی تسبیح پڑھتی ہیں اور اگر کوئی اس کے پاس کھائے تو فرشتے روزہ دار کیلئے استغفار کرتے ہیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More