ڈرھم کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں-بین سٹوکس
لندن (امت نیوز) انگش آل رائونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ ڈرھم کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ مکمل طور پر تیار ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور کائونٹی کلب ڈرھم نے انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کے معاہدے میں 3 برس کی تجدید کر دی ہے۔ معاہدے کے تحت وہ 2021ء سیزن تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
٭٭٭٭٭