امارات میں 5 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے

0

شارجہ (ایجنسیاں) شارجہ میں ون ڈے سیریز کے دوران 16 میں سے 5 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے خاموشی سے انہیں سیریز کھلا کر واضح پیغام دیا ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں میں اوپنر عابد علی، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، آل راونڈر عماد وسیم فاسٹ بولر محمد حسنین اور لیگ اسپنر یاسر شاہ شامل تھے۔عابد علی اور عماد وسیم 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔عابد علی نے دبئی میں ڈیبیو پر 111 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل کو پی ایس ایل کی کارکردگی پر پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، عمر اکمل بھی فٹنس کا معیار برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔عماد وسیم کو شعیب ملک کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا یاسر شاہ نے ون ڈے سیریز کے پانچوں میچوں میں شرکت کی، محمد حسنین کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں شامل کر کے تین میچ کھلائے گئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More