اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

امن از حبس
اَلْمُحْیِ
خاصیت: جس کسی کو مفارقت کا اندیشہ ہو یا خوف قید کا ہو، اس اسم مبارک کو بکثرت پڑھے۔
زوال اسراف و معاصی
اَلْمُمِیْتُ
خاصیت: جس کو عادت اسراف کی ہو گئی ہو یا نفس طاعت پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس اسم شریف کو بکثرت پڑھا کرے۔
نجات از امراض
اَلْحَیُّ
خاصیت: اس اسم کو بکثرت پڑھنے سے یا لکھ کر پینے سے ہر قسم کے امراض سے نجات ہو۔
دفع نوم وآمادگی برطاعت
اَلْقَیُّوْمُ
خاصیت: اس کی کثرت سے نیند آجاتی ہے اور یا حی یا قیوم کو فجر سے طلوع تک پڑھنے سے مستعدی اور آمادگی طاعات میں حاصل ہو۔
تقویت قلب
اَلْمَاجِدُ
خاصیت: جو اس اسم مبارک کو ہمیشہ پڑھے، اس کا قلب منور ہو۔
نور قلب و قطع تعلق خلق
اَلْوَاحِدُ الْاَحَدُ
خاصیت: اگر اسم مبارک کو ہزار بار پڑھے، تعلق مخلوق کا اس کے قلب سے زائل ہو جائے۔
حصول آثار صدق و دفع جوع
اَلصَّمَدُ
خاصیت: آخر شب میں ایک سو پچیس بار پڑھے تو آثار صدق و صدیقیت کے ظاہر ہوں اور جب تک اس کا ذکر کرتا رہے بھوک کا اثر نہ ہو۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More