اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

نور ولایت:
الظاہر
خاصیت: اگر اشراق کے وقت اس اسم مبارک کو بکثرت پڑھے تو قلب میں نورانیت ظاہر ہو۔
حصول انس:
الباطن
خاصیت: ہر روز تین سو بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے تو کیفیت انس کی حاصل ہو۔
امن از رعد و برق:
الوالِیْ
خاصیت: اس اسم مبارک کی کثرت کڑک اور بجلی سے محفوظ رکھتی ہے۔
نشو طفل در نیک بختی:
البر
خاصیت: اگر بچے پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو نیک بخت اٹھے۔
توفیق توبہ و خلاصی از ظالم:
التواب
خاصیت: بعد نماز چاشت 360 بار پڑھے تو توبہ کی توفیق حاصل ہو اور اگر ظالم پر دس بار پڑھے تو اس سے خلاصی ہو۔
رفعت و درستی:
المُتَعالِیْ
خاصیت: اس کے ذکر سے رفعت اور درستی حاصل ہو۔
انتقام از ظالم:
المنتقم
خاصیت: جو شخص اپنے ظالم دشمن سے انتقام نہ لے سکتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھے، حق تعالیٰ اس سے انتقام لیں گے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More