اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

گناہوں کی بخشش :
اَلْعَفُوُّ
خاصیت: بکثرت اس اسم مبارک کا ذکر کرے تو گناہوں سے معافی اور رضائے الٰہی حاصل ہو۔
غصہ کم کرنے کیلئے:
اَلرَّؤُوْفُ
خاصیت: اپنے غصے کے وقت یا دوسرے شخص کے غصے کے وقت دس بار اس اسم مبارک کو پڑھے اور ساتھ میں دس بار درود شریف تو غصہ کو سکون ہو جائے۔
حصول مال:
مَالِکُ الْمُلْکِ
خاصیت: اس اسم مبارک پر مداومت کرے تو مال و تونگری حاصل ہو۔
عزت و بزرگی:
ذُوْالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ
خاصیت: اس اسم مبارک کے ذکر کرنے سے عزت و بزرگی حاصل ہو۔
دفع وسوسہ:
اَلْمُقْسِطُ
خاصیت: اس کی مداومت سے عبادت میں وسوسہ نہ آئے۔
حصول مراد:
اَلْجَامِعُ
خاصیت: اس کی مداومت سے اپنے مقاصد و احباب سے مجتمع رہے اور جس کی کوئی چیز گم ہو جائے، اس کو پڑھے تو مل جائے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More