اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

بسم اﷲ کے بعض خواص مجربہ
ہر مشکل اور ہر حاجت کیلئے
1۔ جو شخص بِسْمِ اﷲِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ کو بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لئے دعا مانگے، پھر ایک ہزار اور اسی طرح پڑھ کر مقصد کے لئے دعا کرے اور اسی طرح بارہ ہزار پورے کر دے، تو ان شاء اﷲ ہر مشکل آسان اور ہر حاجت پوری ہوگی۔
2۔بسم اﷲ کے حروف کے عدد سات سو چھیاسی ہیں، جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اﷲِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لئے دعا کیا کرے، ان شاء اﷲ تعالیٰ مقصد پورا ہو گا۔
تسخیر قلوب
جو شخص بِسْمِ اﷲِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ کو چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہو گی، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا۔
حفاظت از آفات
جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ مرتبہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا مجرب ہے۔
چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت
سونے سے پہلے اکیس مرتبہ پڑھے تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے۔
ظالم پر غلبہ
کسی ظالم کے سامنے پچاس مرتبہ پڑھے تو حق تعالیٰ اس کو مغلوب کر کے اس کو غالب کر دیں گے۔
ذہن اور حافظہ کیلئے
سات سو چھیاسی مرتبہ پانی پر دم کر کے طلوع آفتاب کے وقت پیئے تو ذہن کھل جائے اور حافظہ قوی ہو جائے۔
سات سو چھیاسی مرتبہ پانی پر دم کر کے جس کو پلائے اس کو گہرے محبت ہو جائے (ناجائز کاموں میں استعمال کرے گا تو وبال کا خطرہ ہے) (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More