خواتین کیلئے عظیم بشارتیں

0

11۔ جو خاتون بسم اللہ شریف پڑھ کر آٹا گوندھتی ہے، حق تعالیٰ اس کی روزی میں برکت ڈالتے ہیں۔ 12۔ جو خاتون غیر مرد کو دیکھنے جاتی ہے، حق تعالیٰ اس پر لعنت بھیجتے ہیں، جیسے غیر عورت کو دیکھنا حرام ہے، اسی طرح غیر مرد کو دیکھنا بھی حرام ہے۔ 13۔ جو خاتون ذکر کرتے ہوئے جھاڑو دے، حق تعالیٰ اس کو خانہ کعبہ میں جھاڑو دینے کا ثواب مرحمت فرماتے ہیں۔ 14۔ اگر تم حیانہ کرو… تو جو چاہو کرو۔ (بخاری) 15۔ جو خاتون نماز، روزہ کی پابندی کرے، پاکدامن رہے اور اپنے شوہر کی تابعداری کرے، اس کو اختیار ہے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔ 16۔ دو افراد کی نماز سر سے اوپر نہیں جاتی، ایک وہ غلام جو اپنے مالک سے بھاگا ہو، دوسرے وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو۔ 17۔ جو خاتون حاملہ ہو، اس کی رات عبادت اور دن روزے میں شمار ہوتا ہے۔ 18۔ جب کسی خاتون کا بچہ پیدا ہو جائے تو اس کے لئے 70 سال کی نماز اور روزے کا ثواب لکھا جاتا ہے اور بچہ پیدا ہونے میں جو تکلیف برداشت کرتی ہے، ہر رگ کے درد پر ایک مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ 19۔ اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد خاتون چالیس دن کے اندر اندر فوت ہو جائے تو اس کو شہادت کا درجہ عطا کیا جاتا ہے۔ 20۔ جب بچہ رات کو روئے اور ماں بددعا دیئے بغیر دودھ پلائے تو اس کو ایک سال کی نمازوں اور روزوں کا ثواب عنایت کیا جاتا ہے۔ 21۔ جب بچے کا دودھ پینے کا وقت پورا ہوجائے تو آسمان سے ایک فرشتہ آکر اس خاتون کو خوشخبری سناتا ہے کہ خدا نے تجھ پر جنت واجب کردی۔ 22۔ جب شوہر سفر سے واپس آئے اور بیوی اس کو کھانا کھلائے اور اس دوران اس نے کوئی خیانت بھی نہ کی ہو تو اس خاتون کو بارہ سال کی نفلی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ 23۔ جس عورت کا خاوند اس پر راضی ہو اور وہ مر جائے تو جنت اس پر واجب ہوگی۔ 24۔ اپنی بیوی کو ایک مسئلہ سکھانا 80 سال کی عبادت کا ثواب رکھتا ہے۔ 25 جنت میں لوگ حق تعالیٰ کے دیدار کے لئے جائیں گے، لیکن جس عورت نے حیا اور پردہ میں وقت گزارا ہوگا، اسے حق تعالیٰ اپنا دیدار خود کروائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More