تحریک لبیک نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا

0

کراچی/ اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ امت) تحریک لبیک نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی پروفیسر ڈاکٹر عاطف کو رکن بنانے پر صدارتی ا نتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے ارکان اسمبلی صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ہماری سیاست کا مرکز مدینہ منورۃ ہے۔ہم منافق نہیں کہ دنیاداری کی باتوں میں قادیانی پروفیسر کی نامزدگی سے صرف نظر کرکے صدارتی انتخاب میں حکومتی امیدوار کوووٹ دیدیں۔اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔مفتی غلام بغدادی نے کہا کہ حکمران حساس معاملات پر دوغلی پالیسی والے نواز شریف کے انجام کو مت بھلائیں۔مسلمان ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔دریں اثنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اعجاز مصطفی، مولانا قاضی احسان و دیگر نےمیاں عاطف کو قومی اقتصادی کونسل کا رکن بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدترین قادیانیت نوازی ہے۔حکومت فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے قادیانی عاطف کو فوری طور ہٹائے۔ادھر اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ عمران خان ملکی قوانین اورکروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑنہ کریں۔قادیانی کو عہدہ سونپنامسلمانوں کی دل آزاری ہے۔فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔6 ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع اور7 ستمبرکو یوم ختم نبوت منایاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More