علمائے ربانیین سے اظہار عقیدت

0

علامہ ذہبیؒ، امام ابو مسہرؒ کے تعارف میں فرماتے ہیں: ابو دائودؒ نقل کرتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبلؒ کو فرماتے سنا، رب تعالیٰ ابو مسہرؒ پر رحم فرمائے، وہ نہایت قابل اعتماد تھے، پھر آپ نے ان کی بے حد تعریف فرمانا شروع کی۔ امام ابو حاتم رازیؒ فرماتے ہیں کہ میں نے امام ابو مسہرؒ سے زیادہ جلیل القدر انسان نہیں دیکھا، میں انہیں دیکھتا تھا جب وہ نماز ادا کرنے گھر سے نکلتے تھے، لوگ صف باندھ کر انہیں سلام کرتے اور ان کے ہاتھ چومتے تھے۔
علامہ ذہبیؒ نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بن اشعتؒ فرماتے ہیں میں نے دو دفعہ حضرت سفیان بن عیینہؒ کو حضرت فضیل بن عیاض ؒ کے ہاتھ چومتے دیکھا ہے۔
علامہ ذہبیؒ امام بخاریؒ کے بارے میں فرماتے ہیں، ابو حامد احمد بن حمدون قصار کہتے ہیں میں نے سنا کہ حضرت مسلم بن حجاجؒ، امام بخاریؒ کی خدمت میں گئے اور پیشانی پر بوسہ دیا، پھر فرمایا آپ مجھے اجازت دیں تاکہ میں آپ کے قدموں کو بوسہ دوں۔ حضرت ابن احمد ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے متعدد علماء، فقہاء، محدثین، بنی ہاشم، قریش اور انصار کو دیکھا ہے کہ بعض حضرات والد صاحبؒ (امام احمد بن حنبلؒ) کے سرکو بوسہ دیتے ہیں اور بعض ہاتھوں کو۔٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More