جب کسی کی وفات کی خبر سنے
جب کسی جاننے والے مسلمان کے انتقال کی خبر ملے تو یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ۔ (ابودائود، ترمذی)
(ترجمہ) یااللہ! اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ فرمائیے اور ان کے بعد ہمیں گمراہ نہ کیجئے۔
جب میت کو قبر میں رکھے
جب میت کو قبر میں رکھا جا رہا ہو تو یہ کلمات کہے جائیں:
بِسْمِِ اللّٰہِ وَعَلیٰ مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ (ترمذی، ابودائود)
(ترجمہ) اللہ کے نام سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملت پر (ہم اس میت کو قبر میں رکھتے ہیں)۔
نیز یہ آیت پڑھنا بھی اسی موقع پر ثابت ہے۔ (مستدرک حاکم)
Prev Post
Next Post