خیبرپختون میں مختلف سرکاری افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی نیب منظوری

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب خیبرپختون نے مختلف سرکاری افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی۔ ڈی جی نیب خیبرپختون فرمان اللہ خان کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبر پختون ہاؤس اسلام آباد میں کئی ملین کی کرپشن کا الزام ہے۔ اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کیخلاف انکوائری سمیت کالہ کلے میں غیر قانونی فروٹ منڈی بنانے پر ٹی ایم اے کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اسکے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کیخلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More