المتکبر جل جلالہ
ترجمہ: بڑائی اور بزرگی والا
عدد: 662
خواص:
1۔ جو بغیر تھکے اس اسم مبارک کو کثرت سے پڑھتا رہے، اسے بلند قدر و منزلت نصیب ہوتی ہے اور کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
2۔ کسی کو بے حیائی سے روکنے کے لئے اس پر دس بار اس کا پڑھنا بہت مفید ہے۔
3۔ جو کوئی اپنے حلال بستر میں داخل ہونے سے پہلے دس بار پڑھے، حق تعالیٰ جل شانہٗ اسے پرہیزگار اور نیک فرزند عطاء فرمائے گا۔
4۔ جو ہر کام کی ابتداء میں بہت پڑھے گا، اس کا کام نہیں رکے گا۔
5۔ جو اکیس بار پڑھے گا، بفضل باری تعالیٰ خواب میں نہیں ڈرے گا۔
6۔ جو چھ سو باسٹھ دن تک چھ سو باسٹھ مرتبہ روز پڑھے گا، صاحب صولت و سیاست ہوگا۔
7۔ جو کوئی دشمن سے ڈرتا ہو، اس اسم کے مداوت کرے، دشمن کی زبان بدگوئی سے بند ہوگی۔
الخالق جل جلالہ
ترجمہ: پیدا کرنے والا
عدد: 731
خواص:1۔ جو شخص آدھی رات کے بعد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ اس اسم مبارک کا ورد کرے گا، رب تعالیٰ اس کے دل اور چہرے کو منور فرما دے گا۔
2۔ جس کا مال یا بیٹا گم ہوگیا ہو، اگر وہ پانچ ہزار بار اس کا ورد کرے تو وہ گمشدہ واپس آجائے گا۔
3۔ جو سات روز تک متواتر سو بار پڑھے، تمام آفات سے سالم رہے۔
4۔ جو اسے ہزار بار پڑھا کرے، اسے اولاد نرینہ عطا ہو۔
5۔ جو شخص ہمیشہ یہ اسم الخالق پڑھتا رہے تو خدا پاک ایک فرشتہ پیدا کردیتے ہیں، جو اس کی طرف سے عبادت کرتا ہے اور اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔
6۔ جو کوئی لڑائی میں تین سو بار پڑھے، اس کا دشمن مغلوب ہو۔
(جاری ہے)
Prev Post
Next Post