سچے خوابوں کے سنہرے واقعات

0

خواب میں سیدنا عیسیٰؑ اور
دجال کو دیکھنا:
سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اقدسؐ نے فرمایا:
’’رات کو مجھے خواب میں کعبہ کے پاس دکھایا گیا۔ میں نے گندمی رنگ کے ایک صاحب کو دیکھا۔ وہ گندمی رنگ کے سب سے خوبصورت آدمی کی طرح تھے۔ ان کے لمبے خوبصورت بال تھے۔ ان سب سے خوبصورت بالوں کی طرح جو تم دیکھ پاتے ہو۔ ان میں انہوں نے کنگھی کی ہوئی تھی اور ان سے پانی ٹپک رہا تھا۔ وہ دو آدمیوں کے سہارے یا یہ فرمایا کہ دو آدمیوں کے شانوں کے سہارے کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ مسیح ابن مریم ؑ ہیں۔ پھر اچانک میں نے ایک گھنگریالے بال والے آدمی کو دیکھا، جس کی ایک آنکھ کانی تھی اور انگور کے دانے کی طرح ابھری ہوئی تھی۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ مسیح دجال ہے۔‘‘
سیدنا عیسیٰؑ کی جو صفات بیان کی گئی ہیں، دیگر احادیث میں آتا ہے کہ وہ انہی صفات کے ساتھ زمین پر تشریف لائیں گے۔
امام ابن سیرین ؒ کہتے ہیں: انبیائے کرائم ؑ کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ خدا کا فضل و کرم ہو گا۔ عزت اور بزرگی ملے گی، قوت اور سلابت حاصل ہو گی۔ دونوں جہان کی خیر اور بھلائی ہو گی۔
عام آدمی کے دجال کو دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ اسے دیکھنے والا شخص فتنے میں مبتلا ہو گا، آزمائش آئے گی، رب تعالیٰ اسے استقامت عطا فرمائے۔ آمین!
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More