جب کان بند ہو جائے
جب کسی کا کان بند ہوجائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور کرکے آپ پر درود شریف پڑھے، پھر یہ جملہ کہے۔
ذَکَرَ اللّٰہُ بِخَیْرٍٍٍٍ مَنْ ذَکَرَنیِْ
ترجمہ: جس نے مجھے یاد کیا، اللہ اس کو خیریت سے یاد کرے۔
(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص 46)
جب کسی کو کوئی چیز پسند آئے
جب کسی شخص کو کوئی چیز مثلاً اس کی صحت اس کا مکان، اس کی اولاد یا اس کی سواری وغیرہ پسند آئے تو کہے۔
٭ مَاشَائَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ
ترجمہ : جیسا اللہ نے چاہا (بنایا) اللہ کے سوا کسی کی قوت نہیں (جس سے یہ چیز ایسی بن سکے)۔
نیز یہ کہے کہ:
٭اَللَّھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ
ترجمہ یا اللہ ! اس میں برکت عطا فرما۔
یہ جملہ کہہ دینے سے انشاء اللہ نظر لگنے سے حفاظت رہے گی۔
(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص 58)
Prev Post