وزیراعظم نے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنرپنجاب چوہدری سرور ، وزیرتعلیم شفقت محمود اورنعیم الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنرپنجاب چوہدری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالےسے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،وزیراعظم نے وزرا سے 100 روزہ حکومتی پلان پر بھی مشاورت کی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کے بھی احکامات دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More