جب کوئی شخص جسم سے کوئی مضر چیز دور کرے
اگر جسم پر کوئی گندگی لگ گئی ہو، یا کوئی کیڑا وغیرہ چڑھ گیا ہو اور دوسرا شخص اسے ہٹا دے، تو اسے یہ دعا دے۔
مَسَحَ اللّٰہُ عَنْکَ مَاتَکْرَہُ
ترجمہ : اللہ تعالیٰ تم سے وہ چیز دورکرے جو تم نا پسند کرتے ہو۔
(ابن السنی)
جب کوئی بات بھول جائے
ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
’’جو شخص کوئی بات کہنایا سنانا چاہتا ہو مگر وہ بات بھول جائے تو اسے چاہئے کہ مجھ پر درود بھیجے، کیونکہ درود شریف اس بات کا بدل ہوجائے گا اور کچھ بعید نہیں کہ اسے وہ بات یاد بھی آجائے۔
(عمل الیوم واللیلۃ ص 78)
Prev Post
Next Post