اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

برائے حافظہ
کلبی کہتے ہیں کہ میرا لڑکا جو قرآن پڑھتا تھا اور بھول جاتا تھا، میں نے خواب میں دیکھا کوئی کہنے والا کہتا ہے کہ ایک برتن میں درجہ ذیل آیات:
سورۃ الرحمن کی شروع والی پانچ آیات
سورۃ القیامۃ کی آیت نمبر16 تا 19
سورۃ البروج کی آیت نمبر 21 اور 22
لکھ کر زمزم سے دھو کر لڑکے کو پلائو۔ قرآن مجید حفظ ہو جائے گا۔
نیز… جس کو حفظ کرنا مشکل ہو تو وہ الم نشرح دھو کر پیے، حق تعالیٰ نے چاہا تو آسانی ہو جائے گی۔
دفع نسیان جانور
جو گائے وغیرہ اپنے بچوں کو نہ پہچانے اور اس وجہ سے دودھ نہ دے تو یہ آیتیں ایک پرچے پر لکھے، سورۂ فاتحہ، سورۃ الاخلاص، معوذتین،
وَذَلَّلْنَاھَا … تا… یَاکُلُوْنَ (72) (یٰسین، پ 22، رکوع آخر)
وَ اِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ… تا… تَعْمَلُوْنَ (74) (پ 1، بقرہ، رکوع 9)
پھر تھوڑی مٹی لے کر اس پر فاتحہ سات بار، سورۃ اخلاص اور معوذتین ایک ایک بار پڑھ کر تھوڑی سی اس کے نتھنے کی طرف اور باقی گردن کی طرف اور سینے کی طرف پھونک دے۔
بارش بند کرنے کیلئے
سات کنکریاں پاک ہاتھ میں لے کر ان پر سورۃ فاتحہ اور یہ آیت
وَقِیْلَ یآ أَرْضُ …تا… الظَّالِمِیْنَ (44) (44:11)
سات بار پڑھ کر ایسی جگہ رکھ دے، جہاں ان پر بارش نہ پہنچے، فوراً بارش بند ہو جائے گی، پھر جب بارش ہونا چاہو، ان کنکریوں کو آب جاری میں ڈال دو۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More