اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْحَقُّ جل جلالہ
ترجمہ: برحق
عدد: 108
خواص:
(1) جو روزانہ ہزار بار اس اسم مبارک کا ورد کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے اخلاق اچھے ہو جائیں گے اور اس کی طبیعت کی اصلاح ہو جائے گی۔
(2) جو روزانہ ایک سو بار کلمہ طیبہ کے ساتھ الحق المبین ملا کر پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے فقر سے غنا عطا فرمائیں گے اور اس کے معاملات آسان ہو جائیں گے۔
(3) جو کوئی اس اسم کو بکثرت پڑھے گا، مخلوق میں عزیز ہو جائے گا۔
(4) اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو ایک پاک چوکور کاغذ لے کر ہر کونے پر اس اسم کو لکھے اور آدھی رات کو ہتھیلی پر کاغذ کو رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑا ہو جائے اور یہ اسم ایک سو ننانوے بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو گمشدہ چیز مل جائے گی۔
(5) اگر قیدی آدھی رات کو سر ننگا کر کے ایک سو آٹھ بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قید سے خلاصی نصیب ہو۔
اَلْوَکِیْلُ جل جلالہ
ترجمہ: بڑا کارساز
عدد: 66
خواص:
(1) جو کوئی کسی بھی آسمانی آفت کے خوف کے وقت بکثرت ’’یَا وَکِیْلُ‘‘ کا ورد کرے گا اور اس اسم کو اپنا وکیل بنالے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
(2) جو کوئی ہر روز عصر کے وقت سات بار پڑھے گا، پناہ میں رہے گا۔
(3) جو برے کاموں سے نہ بچ سکے، دس بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور لکھ کر پانی میں گھول کر پئے، حق تعالیٰ نے چاہا تو برے کام سے نجات ہوگی۔
(4) جو اسے بہت پڑھے گا، حق تعالیٰ اس کے کاموں کا ذمہ دار ہوگا اور اس کو اس کی خواہشوں کے حوالے نہیں فرمائے گا۔
(5) جو کوئی اس اسم کو ایک سو چھیانوے بار ہر روز پڑھ لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا اور کسی سے نہیں ڈرے گا۔
(6) یہ اسم ’’اسم اعظم‘‘ کے مطابق ہے۔
(7) ہر حاجت کے لئے اس کی کثرت مفید ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More