نوشہرو فیروز میں پی پی اور جی ڈی اے امیدواروں پر جرمانہ
پڈعیدن (نمائندہ امت) نوشہرو فیروز میں پی پی اور جی ڈی اے امیدواروں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ لگا دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالستار راجپرپر گوٹھ جان محمد راجپر کی طرف ریلی نکالنے ، امن وامان خراب کرنے اور بھریا سٹی میں سڑک کے کنارے الیکشن کیمپ قائم کرنے اور لوگوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ پی ایس 35 پر پی پی امیدوار ممتاز علی چانڈیو کی جانب سے نوشہروفیروز مٹھیانی روڈ پر ترقیاتی اسکیموں کے سائن بورڈ لگانے پر50 ہزار روپے جرمانہ کا آرڈر جاری گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکلر کے ذریعے ترقیاتی اسکیموں کے بورڈ ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی تھی مگر امیدوار کی جانب سے سائن بورڈ نہ ہٹانے پر جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ مختاروں کار کو ہدایات دی ہیں کہ دونوں امیدواروں سے جرمانے کی رقم وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔