اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْقَوِیُّ جل جلالہ
ترجمہ: بڑی طاقت وقوت والا
عدد: 116
خواص:
(1) اگر اسے کم ہمت پڑھے باہمت ہو جائے۔ اگر کمزور پڑھے زور آور ہو۔ اگر مظلوم اپنے ظالم کو مغلوب کرنے کے لئے پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مغلوب ہو جائے گا۔
(2) ظالم کی ہلاکت یا اس کے شر سے حفاظت کے لئے ایک ہزار بار پڑھنا بہت مفید ہے۔
(3) جس کا رزق تنگ ہو، وہ ہزار بار پڑھے اور اس کے ساتھ سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر 19 کا ورد کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے ساتھ لطف و کرم کا معاملہ ہوگا اور خیر کا دروازہ اس کے لئے کھول دیا جائے گا۔
(4) جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو صاحب قوت ہوگا اور جلد بڑے منصب تک پہنچے گا۔
(5) جس کا دشمن طاقتور ہو اور یہ اس کو دفع کرنے سے عاجز ہو تو تھوڑا سا خمیر آٹا لے کر اس کی ایک ہزار ایک سو چنے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی گولیاں بنالے، پھر ایک ایک گولی پر ’’یا قوی‘‘ پڑھ کر دشمن کے دفع کی نیت سے مرغ کے آگے ڈالے، یہاں تک کہ سب اسی طرح ختم کر دے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دشمن کو مغلوب و مقہور کر دے گا۔ بے محل اور ناحق یہ عمل نہ کرے، ورنہ اپنا سخت نقصان ہوگا۔

(6) اگر جمعہ کی دوسری ساعت میں یہ اسم بہت پڑھے گا تو نسیان جاتا رہے گا۔
اَلْمَتِیْنُ جل جلالہ
ترجمہ: شدید قوت والا
عدد: 500
خواص:
(1) جس عورت کے دودھ نہ ہو، اس کو المتین کاغذ پر لکھ کر دھوکر پلائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو خوب دودھ ہوگا۔
(2) جس بچے کا دودھ چھڑایا گیا ہو اور وہ صبر نہ کرتا ہو۔ اسے بھی دس بار لکھ کر پلایا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو صبر کرے گا۔
(3) جو کوئی ملکی منصب چاہتا ہو، وہ اتوار کے دن اول ساعت میں اس نیت سے تین سو ساٹھ بار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ منصب پالے گا۔
(4) جو اس کا بکثرت ورد کرے گا، اس کی سخت مشکل آسان ہو جائے گی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو حاجات پوری ہوں گی۔
(5) جو کوئی فاسق وفاجر لڑ کے یا لڑکی پر دس بار ’’القوی المتین‘‘ پڑھے گا تو اس کی اصلاح ہو جائے گی اور حق تعالیٰ نے چاہا تووہ غلطی سے باز رہے گا۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More