اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْمُمِیْتُ جل جلالہ
ترجمہ: موت دینے والا
عدد: 49
خواص:
(1) جو اس اسم مبارک کو سات بار پڑھ کر دم کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس پر جادو اثر نہ کرے گا۔
(2) جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا نفس مغلوب ہوجائے گا۔
(3) جس کو اسراف کی عادت ہو یا اس کا نفس عبادت پر آمادہ نہ ہوتا ہو اس اسم کو بکثرت پڑھے، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر الممیت پڑھتے پڑھتے سو جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا نفس مطیع ہوگا۔
(4) جو کوئی یہ اسم اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے، پھر وہ ظالموں، فاسقوں میں سے کسی کیلئے بددعا کرے تو اسی وقت قبول ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر اپنے نفس امارہ کی ہلاکت (اصلاح) کی دعاء کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قبول ہوگی۔
اَلْحَیُّ جل جلالہ
ترجمہ: ہمیشہ زندہ رہنے والا
عدد: 18
خواص:
(1) جو کوئی روزانہ تین ہزار بار الحی کا ورد رکھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔
(2) جو کوئی اس اسم کو چینی کے برتن پر مشک اور گلاب سے لکھ کر شیریں پانی سے دھو کر پئے یا کسی دوسرے بیمار کو پلائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو شفاء نصیب ہوگی۔
(3) جو کوئی ایک ہزار بار کسی بیمار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی عمر دراز ہوگی اور قوت روحانیہ اس میں زیادہ ہوگی۔
(4) کسی سخت حاجت کے وقت جو کوئی اپنے نام کے اعداد کے موافق مع اول آخر دورد شریف ایک وقت مقرر کر کے ’’یاحی یا قیوم یا رحمن یا رحیم‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو محروم نہ رہے۔
(5) جو کوئی اس اسم کو ایک سو بیس دفعہ کاغذ پر لکھ کر دروازہ پر لٹکادے اس گھر میں جتنے لوگ رہتے ہوں گے،حق تعالیٰ نے چاہا تو برے امراض سے محفوظ رہیں گے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More