اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْقَیُّوْمُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کو قائم رکھنے سنبھالنے والا
عدد: 156۔ خواص:(1) جو اس اسم مبارک کو ہر روز تنہائی میں سترہ بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو کند ذہنی کے مرض سے نجات پائے گا اور اس کا حافظ قوی اور دل منور ہو جائے گا۔
(2) جس آدمی کو نیند نہ آتی ہو تو سورۃ الکھف آیت نمبر 10 اور 18 پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو نیند آجائے گی۔ یہ عمل دوسرے پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن جو زیادہ سونے کا عادی ہو تو اس کے سر پر سورۃ آل عمران کی پہلی دو آیات پڑھ کر دم کیا جائے۔ اس کی نیند بھاگ جائے گی۔
(3) اگر کوئی چاہے کہ اس کا دل زندہ ہو جائے اور کبھی نہ مرے تو وہ ہر دن چالیس بار پڑھا کرے یا حی یا قیوم لا الہ الا انت
(4) جاننا چاہئے کہ الحی القیوم یہ دونوں عظیم نام ہیں اور حضوری کیفیت رکھنے والے لوگوں کے ذکر ہیں۔ حضور اکرمؐ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ سے فرمایا کہ وہ یہ دعاء صبح شام پڑھا کریں۔
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ وَلاَ تَکِلْنِیْ نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ
(5) جو شخص بکثرت اسم ’’القیوم‘‘ کا ورد رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو لوگوں میں اس کی عزت اور ساکھ زیادہ ہوگی اور تنہائی میں بیٹھ کر ورد کرے، حق تعالیٰ نے چاہا توخوشحال ہو جائے گا، جو شخص صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک ’’یا حی یا قیوم‘‘ کا ورد کیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تواس کی سستی، کاہلی دور ہو جائے گی۔
(6) سحر کے وقت جو کوئی بلند آواز سے اس کو پڑھے گا، اس کا تصرف دلوں میں ظاہر ہوگا یعنی لوگ اسے دوست رکھیں گے جو زیادہ پڑھے گا، اس کی حاجات پوری ہوں گی۔
(7) جو اکتالیس بار روز یہ دعا پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تواس کا مردہ دل زندہ ہو جائے گا۔
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اَنْ تُحْیِیَ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ اَبَداً
(جاری ہے)

٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More