گھر سے باہر جاتے وقت
جب گھر سے باہر نکلے تو کہے:
٭ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَاعْتَصَمْتُ بِاللّٰہِ وَتَوَکَّلْتُ عَلیَ اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِِاللّٰہِ۔ (ابن السنی ص131 )
(ترجمہ) میں اللہ پرایمان لایا اور اللہ کا سہارا پکڑتا ہوں اور اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں اور اللہ کے سوا کوئی طاقت و قوت نہیں دے سکتا۔
٭ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْاُزَلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ۔ (حصن حصین)
(ترجمہ) اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جائوں ، یا لغزش کھائوں یا پھسلایا جائوں اور اس بات سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی دوسرا مجھ پر ظلم کرے یا جہالت برتوں یا میرے ساتھ جہالت برتی جائے۔
٭ اَللَّھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
(ترجمہ) اے اللہ! میرے سامنے سے میری حفاظت فرمایئے اور میرے پیچھے سے، اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں آپ کی عظمت کی پناہ مانگتا ہوں کہ میرے نیچے سے مجھے دھوکہ دے کر نقصان پہنچایا جائے (یا مجھے نیچے سے ہلاک کیا جائے)۔
٭٭٭٭٭
Prev Post