اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْمُقْسِطُ جل جلالہ
ترجمہ: عدل وانصاف کرنے والا
عدد: 209
خواص… (1) جو کوئی روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔
(2) اگر کسی خاص اور جائز مقصد کیلئے سات سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ مقصد پورا ہوگا۔
(3) جو کسی رنج میں مبتلا ہو، ہر روز ستر پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو رنج سے نجات پائے گا۔
(4) جو کوئی اس اسم کو سو بار پڑھے گا، شیطان کے شر اور وسوسے سے نڈر ہوگا۔
(5) اس اسم کی کثرت عبادات میں وسوسے کا بہترین علاج ہے۔
اَلْجَامِعُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کو جمع کرنے والا
عدد: 114
خواص… (1) جس شخص کے رشتہ دار اور احباب منتشر ہوگئے ہوں، وہ چاشت کے وقت غسل کر کے اور آسمان کی طرف منہ کر کے دس مرتبہ ’’یَا جَامِعُ‘‘ پڑھے اور ایک انگلی بند کر لے، اسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک انگلی بند کرتا جائے، جب ساری انگلیاں بند ہو جائیں تو آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو جلد سب جمع ہو جائیں گے۔
(2) اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو
اَللّٰھُمَّ یَا جِامِعَ النَّاسِ اِجْمَعْ ضَالَّتِیْ
پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ چیز مل جائے گی۔
(3) جائز محبت کیلئے بھی یہ دعا بے مثال ہے۔
(4) اپنے بچھڑے ہوئے اقارب سے ملنے کیلئے اس اسم کا ایک سو چودہ بار کھلے آسمان کے نیچے پڑھنا مفید ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More