اَلْغَنِیُّ جل جلالہ
ترجمہ: بڑا بے نیاز بے پرواہ
عدد: 1060
خواص… (1) جو شخص ستّر بار روزانہ ’’یا غنی‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ اس کے مال میں برکت عطاء فرمائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا توکسی کا محتاج نہ رہے گا۔
(2) جو شخص کسی ظاہری یا باطنی یا بلا میں گرفتار ہو، وہ اپنے تمام اعضاء اور جسم پر ’’یا غنی‘‘ پڑھ کر دم کیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو نجات پائے گا، یہ مرض طمع کا بھی علاج ہے۔
(3) جو کوئی اس اسم کو ایک ہزار بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو محتاج نہ ہو، مالدار ہو جائے اور جو اس کو اپنے پاس رکھے، مفلس نہ ہو اور جو کوئی اس کو لکھ کر اپنے مال میں رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو برکت ہوگی۔
(4) جو کوئی اس اسم کا ورد رکھے گا، اس کے اعضاء کا درد جاتا رہے گا۔
(5) جو کوئی جمعرات کے دن ہزار بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تودولت پائے گا۔
(6) جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد ستّر بار پابندی سے یہ دعاء پڑھا کرے گا، رب تعالیٰ اسے غنی فرما دے گا:
اللھم یا غنی یا حمید یا مبدی یا معید یا فعال لما یرید یا رحیم یا و دود اکفی بحلالک عن حرامک و بطاعتک عن معصیتک و بفضلک عمن سواک
(جاری ہے)
Prev Post
Next Post