پاکستان سپر لیگ کے آڈٹ کا عمل جاری

0

اسلام آباد (امت نیو) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ون اور ٹو کے حوالے سے آڈٹ کا عمل جاری ہے‘ یہ رپورٹ ابھی تک آڈیٹر جنرل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول نہیں ہوئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ایس ایل ون اور پی ایس ایل ٹو سے متعلق آڈٹ ابھی زیر عمل ہے۔ رپورٹ کے حتمی ہونے کے بعد اعتراضات کا ازالہ کردیا جائے گا۔ یہ رپورٹ ابھی تک آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے پی سی بی کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More