اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْھَادِیْ جل جلالہ
ترجمہ: سیدھا راستہ دکھانے اور اس پر چلانے والا
عدد: 20
خواص
(1) جو شخص ہاتھ اٹھا کر آسمان کی طرف منہ کرکے بکثرت ’’یا ہادی‘‘ پڑھے اور آخر میں چہرہ پر ہاتھ پھیرلے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو کامل ہدایت نصیب ہوگی اور وہ اہل معرفت میں شامل ہو جائے گا۔
(2) جو کوئی گیارہ سو بار ’’یا ھادی اھدنا الصراط المستقیم‘‘ عشاء کی نماز کے بعد پڑھ لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔
(3) جب کسی کا کوئی مشکل پیش آئے، وہ دورکعت نماز پڑھے، پہلی رکعت میں آیۃ الکرسی اور دوسری میں سورۃ اخلاص اور سلام کے بعد یہ اسم ایک سانس میں جس قدر ہو سکے پڑھے، جب سانس ٹوٹ جائے، جو دعا مانگے حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ دعا قبول ہوگی۔
(4) جو کوئی سفر پر ہو اور اسے راستہ نہ ملے، تو وہ کہے ’’یا ھادی اھد‘‘ راستہ مل جائے گا۔
(5) اس اسم کے ذکر سے یا لکھ کر پاس رکھنے سے بصیرت اور فہم صحیح پیدا ہوتا ہے، اس کا ذکر اہل حکومت کیلئے بھی مناسب ہے۔
(6) جو فرائض کے بعد چار سو بار اس اسم کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے مدد عظیم حاصل ہوگی۔ یہ اسم
رب تعالیٰ کے اسم الودود کے موافق ہے۔
(7) اگر بادشاہ اس کا اس قدر ذکر کرے کہ حال طاری ہو جائے تو رعایا اس کی فرمانبرداری کرے گی۔
(8) سالکین کی سیر علوی کیلئے اس کا ذکر مفید ہے۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More