اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

اَلْوَارِثُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کے بعد موجود رہنے والا
عدد: 707
خواص:
(1) جو شخص طلوع آفتاب کے وقت سو مرتبہ یا وارث پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دنیا و آخرت میں ہر رنج و غم اور سختی و مصیبت سے محفوظ رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا۔ یہ خفیہ رازوں میں سے ہے۔
(2) جو کوئی مغرب و عشاء کے درمیان ایک ہزار اس اسم مبارک کو مرتبہ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو ہر طرح کی حیرانی و پریشانی سے محفوظ رہے گا۔
(3) جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھتا رہے گا، اس کے مال میں برکت ہوگی۔ اس کے سب کام برآئیں گے اور وہ امن میں رہے گا اور حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی عمر دراز ہوگی۔
اَلرَّشِیْدُ جل جلالہ
ترجمہ: سب کا رہنما
عدد: 514
خواص:
(1) جس کو اپنے کسی کام یا مقصد کی تدبیر سمجھ میں نہ آئے، وہ مغرب و عشاء کے درمیان ایک ہزار بار ’’یا رشید‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو خواب میں تدبیر نظر آئے گی۔ یا دل میں اس کا القاء ہو جائے گا۔
(2) اگر روزانہ اس اسم کا ورد رکھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام مشکلات دور ہو جائیں گی اور کاروبار میں خوب ترقی ہوگی۔
(3) جو اس اسم کو اپنی گھر والی کے پاس جاتے وقت سے پہلے پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو فرزند صالح و پرہیزگار پیدا ہو۔
(4) درست فیصلے کی طرف رہنمائی کیلئے عشاء کے بعد ایک سو بار پڑھنا مفید ہے۔
(5) عشاء کے بعد سوبار پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو عمل قبول ہو۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More