منی لانڈرنگ کیخلاف لاہور میں چھاپے۔3 ملزمان گرفتار

0

‏اسلام آباد( خبرنگارخصوصی )منی لانڈرنگ کیخلاف لاہور میں چھاپے کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقوم برآمدہوئی ہیں،3ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے ہنڈی حوالہ کاغیرقانونی کاروبارکرنیوالے3ملزم گرفتارکرلئے ۔ کارروائی کے دوران ایک کروڑ67لاکھ 21ہزار 9سوروپے برآمد کرلیئے گئے۔برآمدکی گئی رقم میں2ہزارامریکی ڈالر، 3400یورو، 720برطانوی پونڈ،12 ہزار 60 سعودی ریال، 5400یواےای درہم ,2ہزارقطری ریال،200ترکش لیرا،5کینیڈین ڈالربھی برآمد کیئے گئے ۔ایف آئی اے اطلاع پر ٹیم دروازہ توڑکر دکان میں داخل ہوئی آپریشن کے دوران چھت میں بنائےگئے خفیہ خانوں سےرقم برآمد ہوئی۔3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا۔ رقم کے علاوہ رسیدیں، شناختی کارڈ،چیک بکس،لیپ ٹاپ اورموبائل فونز بھی قبضے میں لیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More