اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

دل کی نورانیت اور روحانیت:
(1) جو شخص ایک ہزار مرتبہ ’’یا اللہ یا ھو‘‘ پڑھے گا، اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضوط کردیا جائے گا۔ ہر نماز کے بعد سو بار اسم اللہ کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
(2) ہر نماز کے بعد سو بار ’’الرحمن‘‘ پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہوجاتا ہے۔
(3) جو شخص زوال کے وقت ایک سوبیس بار ’’یا ملک‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ اس کو صفائی قلب اور غناء عطا فرماتا ہے، خواہ غناء ظاہری ہو یا باطنی۔
(4) جو کوئی ہر روز زوال کے نزدیک سو بار القدوس پڑھے گا، اس کا دل صاف ہو جائے گا اور جو زوال کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھے گا، اس کا دل منور ہوگا اور روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا۔
(5) جو کوئی غسل کرے، پھر خلوت میں نماز پڑھے اور سو بار المھیمن پڑھے، اس کے دل میں نور پیدا ہوگا۔
(6) جو کوئی نماز جمعہ سے پہلے یا بعد سو مرتبہ ’’یا بصیر‘‘ پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کی نگاہ پر روشنی اور دل میں نور پیدا فرما دے گا اور اسے صالح اقوال و افعال کی توفیق عطا فرمائے گا۔
(7) جو کوئی ’’یا حکیم‘‘ کو پڑھے، حلیم الطبع ہوجائے اور صبر وسکون اس کے دل میں آجائے۔
(8) جو کوئی الغفور کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دل کی سیاہی گھٹے گی اور جو سجدہ کر کے اس میں تین بار ’’یا رب اغفرلی‘‘ پڑھے گا، خدا جل شانہ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دے گا۔
(9) جو کوئی روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر سو مرتبہ ’’یا باعث‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل علم وحکمت سے زندہ ہو جائے گا اور جو سو بار روازنہ پڑھنے کا معمول بنائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس سے نیکیاں سرزد ہوں گی اور برائیوں سے بچا رہے گا اور جو اس کا بکثرت ورد رکھے گا، خوف الٰہی پر غالب رہے گا۔
(10) جو ایک ہزار بار المحی پڑھنے کا معمول بنائے گا، اس کا دل زندہ ہوجائے گا اور بدن میں تقویت پیدا ہوگی اور جو اس کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل منور ہوگا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More