مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کیخلاف دارالعلوم حقانیہ کا فتویٰ جاری
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید کے پوسٹ مارٹم کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔نجی چینل کے مطابق دارالعلوم حقانیہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے لیے میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک فتویٰ جاری کردیا۔فتوے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میت کو قبرمیں دفنانے کے بعد نکال کر منتقل کرنا جائز نہیں، شرعی نکتہ نظر سے انسانی جسم زندہ ہو یا مردہ دونوں حالت میں قابل احترام ہے۔ مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامدالحق کا کہنا ہے کہ فتویٰ سیشن کورٹ نوشہرہ میں جمع کرایا جائے گا۔