اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشرف کو ریلیف عدالت پیشی سے مشروط کر دیا

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کو قانون کے حوالے کرنے تک ریلیف نہیں ملے گا،بہتر ہے آپ دبئی جائیں اورپرویزمشرف کوساتھ لے آئیں، عدالت نے وکیل سے پرویزمشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت کی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے پرویزمشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کوسفری تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو قانون کے حوالے کرنے تک ریلیف نہیں ملے گا،بہتر ہے آپ دبئی جائیں اورپرویزمشرف کوساتھ لے آئیں۔عدالت نے کہا کہ پرویزمشرف کومکمل سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔وکیل پرویز مشرف نے کہا کہ حکمنامے حاصل کرنے ہیں مگرخصوصی عدالت فی الحال غیرفعال ہے۔عدالت نے سماعت دسمبرکے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More