ہیٹی میں حکومتی کرپشن کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے – 6 ہلاک

0

پورٹ او پرنس(خبر ایجنسیاں) ہیٹی میں حکمرانوں کے اربوں ڈالر کی کرپشن کیخلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک و درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں حکومتی کرپشن کیخلاف مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے، جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود پرتشدد واقعات سب سے زیادہ انہی علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس نے 15مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ کرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز وینزویلا آئل پروگرام میں 3.8ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم وینزویلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کیلئے وصول کی گئی تھی۔ ہیٹی کے صدر جووینیل موائس نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کیلئے طلب کرلیا ہے، تاہم اپوزیشن یہ معاملہ سڑکوں پر طے کرنا چاہتی ہے، جسکے باعث شہر شہر اور گلی گلی میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More