مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 نوجوان جام شہادت نوش کر گے
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسزکی جانب سےمنگل کو سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیئے گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 4معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں درجنوں افراد زخمی ہوگئے،مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔