برائے حاجات:
(1) جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک حق تعالیٰ کے اسم ذات کے ساتھ یا رحمن پڑھتا رہے، پھر وہ جس چیز کی دعا کرے گا، رب تعالیٰ اپنے فضل سے وہ عطا فرمائیں گے۔
(2) جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار ’’یا رحمنَ الدنیا والآخرۃ و یارحیمَھا‘‘ پڑھے گا، اس کی ضروری حاجت پوری ہوگی۔
(3) جو شخص ’’الرحیم‘‘ کو صبح کی نماز کے بعد 555 بار پڑھتا رہے گا، وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا۔
(4) جو سورج نکلنے کے وقت تین ہزار بار ’’الملک‘‘ پڑھے گا، جو مراد مانگے گا، حاصل ہو جائے گی۔
(5) جو کوئی چالیس دن تک خلوت میں ایک ہزار بار ’’القدوس‘‘ پڑھے۔ اس کا مقصد پورا ہو اور دنیا میں اس کی قوت تاثیر ظاہر ہو جائے۔
(6) جو کوئی غسل کرے، پھر خلوت میں نماز پڑھے اور سو بار ’’المھیمن‘‘ پڑھے، اس کی مرادیں پوری ہو جائیں گی۔
(7) جو کوئی ’’الباری‘‘ کو دو سو چوالیس بار پڑھے، جو مراد ہو گی، وہ پوری ہو گی۔
(8) جو شخص ’’المصور‘‘ کا کثرت سے ورد کرے تو اس کے مشکل کام آسان ہو جائیں گے۔
(9) جس شخص کی کوئی حاجت ہو، وہ اپنے گھر یا مسجد میں سر ننگا کر کے ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار ’’یا قھار‘‘ کہے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی حاجت پوری ہوگی اور جو شخص کسی مشکل کے وقت سو بار پڑھے مشکل حل ہو۔
(10) جب کوئی مشکل پیش آئے، کسی میدان میں جا کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو بار ’’الوھاب‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا توہر مشکل آسان ہو جائے گی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭