آج کی دعا

0

کھانے کے بعد
کھانے سے فارغ ہوں تو یہ کلمات کہے جائیں:۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَناَ وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَ اٰوَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
(ترجمہ) تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا، اور ہماری ضرورت پوری کی، ہمیں ٹھکانا دیا، اور ہمیں سیراب کیا، اور ہمیں مسلمانوں میں سے بنایا۔
جب دسترخوان اٹھایا جانے لگے
جب کھانے کے بعد برتن اور دسترخوان اٹھایا جائے تو یہ دعا پڑھیں:۔
اَلْحَمْدُلِلّہِ حَمْدً اکَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا۔(بخاری)
ترجمہ: تعریف اللہ کی ہے، ایسی تعریف جو زیادہ بھی ہو، پاکیزہ اور بابرکت بھی، اے ہمارے پروردگار! ہم اس کھانے کو اس لئے نہیں اٹھارہے کہ ہم اس کے محتاج نہیں، نہ اس کو (ہمیشہ کے لئے) رخصت کرنا چاہتے ہیں اور نہ اس سے بے نیازی کا اظہار کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More