اسما الحسنہ-مشکلات کا حل

0

برائے حاجات:
(11) جو شخص سترہ بار ’’الرزاق‘‘ اس شخص کے سامنے پڑھے، جس سے کوئی حاجت ہو، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ حاجت پوری ہو جائے گی۔
(12) جو شخص ’’الخافض‘‘ کو پانچ سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی حاجت پوری ہو گی۔
(13) جو کوئی ’’الرافع‘‘ کو آدھی رات یا دوپہر کو سو بار پڑھے گا، وہ توانگر و بے نیاز ہوگا، جو کوئی ہر روز بیس بار پڑھے گا، مراد پائے گا۔
(14) اس اسم ’’المذل‘‘ پچھتر بار پڑھ کر سجدے میں جو دعا کرے تو رب تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ جس کا کوئی حق کسی کے ذمے ہو اور وہ ادا کرنے سے ٹال مٹول کررہا ہو تو اس اسم کو بکثرت پڑھنے سے حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ اس کا حق ادا کر دے گا۔
(15) جو ہر روز سو بار یا سمیع پڑھے گا اور پڑھتے وقت بات چیت نہیں کرے گا اور پڑھ کر دعا مانگے گا، پس جو مانگے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے پائے گا۔
(16) جو شخص 133 مرتبہ ’’یالطیف‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے اور جو شخص فقر و فاقہ، دکھ، بیماری، تنہائی یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو، وہ اچھی طرح وضو کر کے روزانہ پڑھے اور اپنے مقصد کو دل میں رکھ کر سو مرتبہ یہ اسم پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مقصد پورا ہو گا اور روزانہ ایک سو تہتر بار پڑھنے سے حاجات پوری ہوں گی۔
(17) اگر کوئی مشکل پیش آئے تو ایک ہفتہ تک روزانہ صبح و شام ایک سو پینتالیس (145) بار ’’الحسیب‘‘ پڑھ لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہو گی۔
(18) جس کسی کا کوئی کام پورا نہ ہو تو وہ پابندی سے ’’الحکیم‘‘ کا ورد کیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کام پورا ہو گا اور جو اس کو بہتر بار پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے کوئی مشکل پیش نہ آئے اور سب حاجتیں برآئیں۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More