حکومت نےنظام تعلیم بیرونی این جی اوزکوٹھیکےپردیدیا-سراج الحق

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہاہےکہ ملک میں ایسا نظام تعلیم ہونا چاہیے جو طالب علم کوکرگس کی بجائےشاہین بنائے اور نوجوان کو مقصدیت سے روشناس کروائے، لیکن ہماری حکومت نے نظام تعلیم بیرونی این جی اوزکےٹھیکےپردیاہے۔وہ اسلامی جمعیت طلبہ کےزیراہتمام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جاری میگاایجوکیشن ایکسپوسےخطاب کر رہےتھے۔اسلامی جمعیت طلبہ کےناظم اعلیٰ محمد عامرنےبھی خطاب کیا۔ سراج الحق کا کہناتھاکہ آج پاکستان ناکام نہیں بلکہ آج پاکستان کےحکمران ناکام ہیں۔آج ہماری سوسائٹی کواداکاروں اور فنکاروں کی بجائےبہترین اسلامی سکالرزکی ضرورت ہے۔ حکومت کے سو دن مکمل ہوئے لیکن تعلیم پر کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی۔ پاکستان کی آج کی قیادت کے ذہن میں قلم اور کتاب کی اہمیت سو دن کے پلان سے واضح ہے۔ملک کے وزیر اعظم اگر یہ اعلان کرتےکہ 2کروڑ بچوں کےہاتھ میں مفت قلم اور کتاب دیں گےتوقوم سلیوٹ کرتی لیکن آج ملک کےوزیراعظم مرغی اور انڈے کی باتیں کر رہےہیں۔ہماری حکومتوں نےآج تک غریب کےبچےکوقلم اور کتاب نہیں دی۔ پاکستان کی ترقی کےلیےضروری ہےکہ حکومت تعلیم کےلیےبجٹ کا 5 فیصدمختص کرنےکااعلان کرےجماعت اسلامی حکومت کا ساتھ دے گی۔ہمیں بھکاری کی طرح دوسروں سےمانگنےکی بجائے قوم کوکچھ دینےکی ضرورت ہے۔افسوس ہےہم آج تک ملک میں ایک نصاب اورایک نظام تعلیم نہ لا سکے۔پاکستان کا اصل مسئلہ قیادت کا مسئلہ ہے۔ہمیں آج جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔اس ملک کا حکمران طبقہ یہ نہیں چاہتا کہ ملک میں تعلیم کا انقلاب آئے۔حکومت پاکستان کےتعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کو فی الفوربحال کرنےکااعلان کرے۔پاکستان کو ایک بہترین پاکستانی قیادت دینےکےلیےتعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی ضروری ہے۔جب آئین پاکستان اوراعلی عدلیہ کےفیصلےاردو کوسرکاری زبان کادرجہ دیتےہیں تو آج حکومت اردوزبان کو وہ مقام دینے سےکیوں گریزاں ہے۔پاکستان کا آئین ایک صادق آمین اور دفعہ 62،63 پر پورا اترنےوالی قیادت کا تقاضا کرتاہے۔پرانی پارٹیوں کےلوگ بھی اورموجودہ حکمران پارٹی کےلوگ 62،63 پرپورا نہیں اترتے۔آج ججز،جرنیلوں، سیاستدانوں سب کےخلاف بلاتفریق احتساب کرنا چاہیے۔حکومت کےہنی مون کےسودن مکمل ہوچکےہیں۔ان سودنوں میں ایس پی طاہرداوڑاورمولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل ہوئےلیکن قوم آج بھی ان حقائق سےناآشنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More