تصادم پر ن لیگ-حکومت کے ایک دوسرے پر الزامات

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہونے والے تصادم پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب عدالت کے احاطے میں تھیں وہاں بھی لاٹھی چارج ہوا جب کہ خواجہ عمران نذیر پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا، پولیس نے کارکنوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے بار کے ممبران کو بھی احتساب عدالت جانے سے روکا، کارکن (ن) لیگ کے صدر کی عدالت میں پیشی پر اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے، مسلم لیگ (ن) نے صورتحال خراب کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پولیس نے زیادتی کی اور پر امن کارکنان پر ڈنڈے برسائے، ڈپٹی میئر لاہور پر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکن جارحیت کے موڈ میں آئے اور جھگڑا شروع کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دےسکتے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی اور منصوبہ بندی کے تحت صورتحال خراب کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More