مفید اذکار:
(10) جو شخص شب جمعہ میں سو مرتبہ ’’الضار‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ تمام ظاہری و باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور قرب خداوندی اسے حاصل ہوگا۔ جس کو ایک حال و مقام میسر ہو، سو بار شب جمعہ میں اس اسم کو پڑھنے کا معمول بنائے۔ حق تعالیٰ اس کو مقام پر ثابت رکھے گا اور اہل قرب کے مرتبے تک پہنچا دے گا۔ اس مرتبہ کے آگے ظاہری کمال کچھ اصل نہیں۔ جس کی عزت کم ہو، وہ ہر شب جمعہ اور ایام بیض میں سو بار نماز عشاء کے بعد پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ محترم رہے گا، جو ہر شب جمعہ سو بار ’’الضار النافع‘‘ دونوں اسماء پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اپنی قوم میں معزز اور جسمانی طور پر باعافیت رہے گا۔
(11) جو شخص شب جمعہ میں سات بار سورئہ نور ایک ہزار مرتبہ اسم مبارک ’’النور‘‘ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کا دل انوار الٰہی سے منور ہو جائے گا۔
جمعہ کے مفید اذکار:
(1) جو شخص ’’یا غفار اغفرلی ذنوبی‘‘ جمعہ کی نماز کے بعد سو بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو بخش دے گا اور آخرت میں لطف و مغفرت کا امیدوار گردانے گا اور جو جمعہ کے بعد سوبار پڑھے تو اس مغفرت کے آثار پیدا ہوں گے۔ تنگی دفع ہوگی اور بے گمان رزق ملے گا۔
(2) جمعہ کے روز نماز جمعہ سے پہلے پاک و صاف ہوکر خلوت میں حق تعالیٰ کا اسم ذات پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے۔ خواہ کیسا ہی مشکل ہو اور جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک اسم ذات کے ساتھ یا رحمن پڑھتا رہے، پھر وہ جس چیز کی دعاء کرے گا، رب تعالیٰ اسے وہ عطاء فرمائے گا۔
(3) نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس بار ’’سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح‘‘ کہہ کر پھر اس کو ایک روٹی پر لکھ کر جو شخص کھائے، وہ تمام آفات سے محفوظ رہے اور اسے توفیق عبادت حاصل ہو اور جو جمعہ کی نماز کے بعد ’’سبوح قدوس‘‘ روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھاتا رہے، وہ فرشتہ صفت ہو جائے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post