آج کی دعا

0

سورۂ فاتحہ سے پہلے
سورۂ فاتحہ شروع کرتے وقت تعوذ (اَعُوْذُبِاللّٰہ پڑھنا) مسنون ہے۔ اس کا مشہور جملہ تو اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم ِہے۔ لیکن مندرجہ ذیل جملہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لہٰذا یہ بھی پڑھا جاسکتا ہے بلکہ کبھی کبھی پڑھنا چاہئے:
اَعُوْذُبِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہ وَنَفْخِہ وَنَفْثِہ ۔(ترمذی، ابودائود)
ترجمہ: میں خوب سننے جاننے والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں مردود شیطان سے، اس کے کچوکے سے اور اس کی جھاڑ پھونک سے۔
قرأت کے دوران
سورہ فاتحہ کے بعد جو کوئی سورت پڑھی جائے، اس میں جب کوئی رحمت کی آیت آئے تو ٹھہر کر وہ رحمت اللہ تعالیٰ سے (دل دل میں) مانگے، اور جب کوئی عذاب کی آیت آئے تو (دل دل میں) اس سے پناہ مانگے۔ ٭
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More