صندل باباؒ تصوف کے ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے وظائف کا مجموعہ ’’تحفہ صندلیہ‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ جس میں مختلف مسائل، پریشانیوں اور مصائب کا حل قرآن و سنت کے مجرب وظائف کے ذریعے بتایا گیا ہے۔ جس کے منتخب حصے نذر قارئین ہیں۔
موذی جانوروں سے حفاظت
یا ایتھا الحیات و الفارات والعقارب و الموذیات ارتحلوا عن بیوتنا و زروعنا و فصولنا و اثاث بیوتنا باذن اللہ تعالیٰ فان لم ترتحلوا عنا فاذنوا بحرب من اللہ رسولہ
یہ دعا سات بار ریت پر دم کر کے متاثرہ مقامات پر پھینکیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو موذی حشرات وہاں سے چلے جائیں گے اور ان سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
سر اور دانت درد کیلئے
ایک پاک تختی پر پاک ریت بچھا کر کسی کیل سے لکھیں
اَبْجَدْھَوَّزْ حُطِّیْ
پھر مریض سے کہیں کہ وہ درد والی جگہ پر زور سے اپنی انگلی دبائے۔
آپ کیل کو زور سے الف پر دبا کر سورۃ فاتحہ پڑھیں اور مریض سے درد کا حال پوچھیں، اگر دور ہوگیا ہو تو بہت اچھا، ورنہ اگلے حرف یعنی با پر کیل دبا کر سورہ فاتحہ پڑھیں۔
اسی طرح آگے بڑھتے رہیں، حق تعالیٰ نے چاہا تو حروف ختم ہونے سے پہلے درد ختم ہو جائے گا۔
پھوڑا پھنسی اور ورم کیلئے
بِسمِْ اﷲِ بِتُرْبَۃِ اَرْضِنَا یَرِیْقَۃِ بَعْضِنَا یَشْفِیْ سَقیْمَنَا رَبُّنَا
مٹی گیلی کرکے گیند کی طرح ایک گولا بنا لیں، اس پر دعاء تین یا سات بار پڑھ کر دم کریں۔ پھر اسے گیلا کر کے متاثرہ جگہ یا اس کے آس پاس دن میں دو چار بار مل لیا کریں۔
پیٹ کے درد کا علاج
تعوذ وتسمیہ کے ساتھ سورۃ الصافات کی آیت نمبر 47 تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی مریض کو پلا دیں یا کاغذ پر لکھ کر بطور تعویذ پیٹ پر باندھ دیں۔ (جاری ہے)
Prev Post
Next Post