وظائف صندلیہ:مشکلات کا حل

0

اکہتر امراض کا علاج
اللھم صل علی سیدنا محمد بعدد
کل دآء ودوآء و بارک و سلم
زکوٰۃ: شب جمعہ چودہ سو (1400) مرتبہ پڑھیں۔
علاج: (1) گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر درود قادری۔ (2) پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی پئیں۔ (3) پانی ہر دم کر کے اس پانی سے غسل کریں۔ یہ اکہتر 71 امراض کا مجرب علاج ہے۔ ان امراض میں شوگر، یرقان کی تمام اقسام، بلڈ پریشر، پتھری، یہاں تک کہ کینسر بھی شامل ہے۔
بے اولاد کیلئے انمول تحفہ
مرد کے لیے 41 عدد کالی مرچ اور 41 لونگ لے کر ان پر اکتالیس مرتبہ یہ آیت دم کریں:
تعوذ و تسمیہ کے ساتھ سورۃ الذاریات کی آیت نمبر 47۔
نیز اس آیت کے پینے والے اکتالیس تعویذ بھی بنائیں۔ رات کو سونے سے پہلے وہ بے اولاد مرد ایک دانہ کالی مرچ اور ایک دانہ لونگ کھائے اور اس کے بعد ایک تعویذ کو چاٹے اور اس کے بعد پانی نہ پیئے۔
عورت کے لیے 41 عدد کالی مرچ 41 عدد لونگ لے کر ان پر اکتالیس مرتبہ یہ آیت دم کریں۔
تعوذ و تسمیہ کے ساتھ سورۃ الذاریات کی آیت نمبر 48۔
نیز اس آیت کے پینے والے اکتالیس تعویذ بھی بنائیں، رات کو سونے سے پہلے وہ بے اولاد عورت ایک دان کالی مرچ اور ایک دانہ لونگ کھائے اور اس کے بعد ایک تعویذ چاٹے اور اس کے بعد پانی نہ پیئے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اپنا فضل فرمائے گا۔
تنبیہ: عورت ایام میں کالی مرچ، لونگ اور تعویذ استعمال نہ کرے، بلکہ ان ایام میں ناغہ کر کے صرف پاکی کے دنوں میں یہ چیزیں استعمال کرے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More