فرشتوں کی عجیب دنیا

0

’’یا ارحم الراحمین‘‘ سے متعلق فرشتہ
(حدیث) حضرت ابو امامہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: ایک فرشتہ یا ارحم الراحمین کہنے والے آدمی کے سپرد کیا گیا ہے تو جب یہ آدمی اس کلمہ کو تین مرتبہ کہتا ہے تو اس کو فرشتہ کہتا ہے (اے انسان) ’’ارحم الراحمین‘‘ (یعنی حق تعالیٰ) تیری طرف متوجہ ہے تو (جو چاہے اس سے) مانگ (تیری دعا بفضلہ تعالیٰ قبول ہو گی)۔
غائب کیلئے دعا سے متعلق فرشتہ
حضرت ام دردائؓ فرماتی ہیں کہ (میرے خاوند حضرت) ابو الدردائؓ کے تین سو ساٹھ دوست تھے، جن سے ان کو صرف خدا کے لئے محبت تھی اور یہ ان کے لئے نماز میں (بھی) دعا کرتے تھے۔ حضرت ام دردائؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: کوئی آدمی بھی اپنے بھائی (اور دوست) کے لئے اس کی پشت پیچھے دعا نہیں کرتا، مگر خدا تعالیٰ اس کے متعلق دو فرشتے سپرد فرماتے ہیں، جو اس دعا کرنے والے کے لئے کہتے ہیں کہ تمہارے لئے بھی ویسا ہی ہو (جیسا تم نے اس کے لئے دعا کی) تو کیا میں اس کا شوق نہ کروں کہ میرے لئے فرشتے دعا کریں؟ (طبقات ابن سعد)
(حدیث) حضرت ابو الدردائؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) پشت پیچھے اپنے (مسلمان) بھائی کیلئے مؤمن کی دعا قبول کی جاتی ہے اس (دعا کرنے والے) کے سر کے پاس ایک فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے، جب بھی اپنے مسلمان بھائی کے لئے کوئی دعائے خیر کرے تو یہ کہتا ہے آمین اور تیرے لئے بھی اسی طرح کی دعا (رب تعالیٰ کی طرف سے قبول) ہے‘‘۔ (ابن ابی شیبہ، صحیح مسلم، سنن ابوداود، سنن ابن ماجہ (منہ) ابن ابی شیبہ 197/10، کنز العمال 3362، مسند احمد 195/5)(جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More