فرشتوں کی عجیب دنیا

0

غائب کیلئے دعا سے متعلق فرشتہ
(حدیث) حضرت ام درداؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریمؐ کو فرماتے سنا ہے:
(ترجمہ) انسان کی کسی مسلمان بھائی کے لئے غائبانہ دعا قبول ہوتی ہے، یہ اپنے مسلمان بھائی کے لئے کوئی دعا نہیں کرتا، مگر (یہ) فرشتہ کہتا ہے: ’’اور تیرے لئے بھی ویسا ہی ہو جس طرح تو نے اس کے لئے دعا کی‘‘۔ (ابن ابی شیبہ ،مسند احمد 453/6، ابن ابی شیبہ 198/10)
(فائدہ) اس طرح ایک کی روایت ام دردائؓ سے موقوفاً بھی مروی ہے، جس کا ترجمہ ہم نے بطور اختصار کے چھوڑ دیا ہے۔
مسلمان کیلئے غائبانہ دعا ستر مقبول دعاؤں کے برابر:
(نیز) حضرت ابو الدردائؓ حضور اقدسؐ سے روایت کرتے ہیں کہ انسان کا اپنے بھائی (مسلمان) کے لئے غائبانہ دعاء کرنا ستر مقبول دعاؤں کے برابر ہے اور حق تعالیٰ ایک فرشتہ اس کے سپرد کرتے ہیں جو اس پر آمین آمین کہتا ہے اور کہتا ہے کہ تیرے لئے ویسا ہو جس طرح تو نے (اس کے لئے) دعا کی۔ (مسند الفردوس دیلمی حدیث 3043، اتحاف السادۃ المتقین ص 234، ج 6)
رونے کے متعلق فرشتہ:
حضرت کعب ؓسے مروی ہے کہ انسان اس وقت تک نہیں روتا، جب تک کہ اس کے پاس ایک فرشتہ نہیں بھیجا جاتا (وہ آکرکے) اس کے جگر پر اپنا پر رگڑتا ہے تو اس کے جگر کو رگڑنے سے انسان رونے لگتا ہے۔ (ابن عسا کر)(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More