وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

0

ظالم کی شکست کیلئے
کوئی شخص اگرمظلوم ہو، ظالم سے بدلہ لینے کی سکت نہ رکھتا ہو تو درجہ ذیل اعمال کے ذریعے اس ظالم کے شر سے نجات پا سکتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ واقعی مظلوم اور حق پر ہو، مخالف ناحق اور ظالم ہو، ورنہ الٹا نقصان ہو سکتا ہے:
(1) (سورۃ القمر آیت 45)
71 بار پڑھیں اور ریت پر دم کر کے دشمن کی طرف پھینکیں
(2) یا رب ادفع العظیم بالعظیم وانت اعظم من کل عظیم
زکٰوۃ: شب جمعۃ المبارک کو ایک ہزار بار پڑھیں۔
معمول: بوقت ضرورت گیارہ بار پڑھ کر دشمن کی طرف پھونکیں یا ریت پر دم کر کے اس کی طرف پھینکیں۔ اس عمل کے لئے شرط یہ ہے کہ جائز کام کے لئے کیا جائے اور پڑھتے وقت دشمن کا تصور کرے۔
(3) اکفنا ھم العدی و لفھم الردی وسلط علیھم اجل النقمۃ فی الیوم و الغدی واجعلھم لکل حبیب فدی۔
زکوٰۃ: منگل یا بدھ کی رات 100 مرتبہ پڑھیں
معمول: بوقت ضرورت 51 مرتبہ پڑھیں
تنبیہ: ہر مرتبہ پڑھتے وقت زمین پر ہاتھ ماریں۔
(4) اللھم بسطوت جبروۃ قھرک وبسرعۃ اغاثۃ نصرک انتصارا لاولیائک
زکٰوۃ: جمعہ یا جمعرات کی شب ایک سو مرتبہ پڑھیں
معمول: بوقت ضرورت 31 مرتبہ پڑھیں۔
(5) یا مذل الجبارین ومبر الظالمین ان فلان بن فلان وفلانۃ اذانی فخذ لی حقی منہ
بدھ یا منگل کی رات ہزار بار پڑھیں۔ دشمن بلا میں گرفتار ہوگا۔ فلان کی جگہ اس کا نام مع والدین لیں۔
(6) اللھم انصرنا علی کل عدو صغیر و کبیر قریب وبعید ذکر و انثی حر و عبد شاھد وغائب وضیع و شریف کافر و مسلم ولا تسلط علینا من لا یرحمنا ولا یخفی علیک۔
یہ دعا ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر ریت پر دم کریں اور وہ ریت دشمن کی طرف پھینکیں۔ اول آخر گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھیں۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More