فرشتوںکی عجیب دنیا

0

خوشی اور غم کا اظہار کرنیوالے فرشتے
( حدیث) حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریمؐ نے ارشاد فرمایا: ( ترجمہ) خدا تعالیٰ کے کچھ فرشتے آسمان میں ایسے ہیں جو اولاد آدم کو اور ان کے اعمال کو، انسانوں کے ستاروں کو دیکھنے سے زیادہ دیکھتے ہیں تو جب وہ کسی بندے کو خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کرتا ہوا دیکھتے ہیں تو اپنے درمیان اس کا ذکر کرتے اور نام لیتے اور کہتے ہیں: اس رات فلاں کامیاب ہو گیا، اس رات فلاں نجات پا گیا اور جب کسی ایسے آدمی کو دیکھتے ہیں جو خدا کی نافرمانی کر رہا ہوتا ہے تو اس کا بھی آپس میں ذکر کرتے ہیں اور اس کا نام لیتے اور کہتے ہیں: آج رات فلاں نقصان میں رہا، آج رات فلاں تباہ ہو گیا۔
فرشتوںکی ندائیں
(حدیث) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ) آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ایک فرشتہ ہے، جو یہ کہتا ہے کوئی ہے جو آج (خدا کے نام پر) قرض (صدقہ خیرات) دے اور کل (روز قیامت اس کا اجر ثواب) وصول کرے اور ایک فرشتہ ایک اور دروازہ پر ہے جو یہ دعا کرتا ہے: خدایا (اپنے نام پر علم اور دولت) خرچ کرنے والے کو باقی رہنے والا مال اور علم عطاء فرما اور (علم دولت کو) روک رکھنے والے کو ضائع ہونے والا (مال اور علم) عطاء فرما۔ ایک اور فرشتہ ایک اور دروازے پر یہ پکارتا ہے: اے لوگو! اپنے رب کی طرف دوڑو جو (رزق) کم (لیکن) با کفایت ہو، وہ اس سے بہتر ہے جو بہت ہو اور فضولیات میں خرچ ہو اور ایک فرشتہ ایک اور دروازہ پر یہ آواز دیتا ہے: اے اولاد آدم! مرنے کیلئے جیو اور ویران ہونے کیلئے تعمیرات کرو۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More