بجلی کے تار گرنے سے لاڑکانہ میں متعدد کچے گھر جل گئے
لاڑکانہ (نمائندہ امت) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں الہندو میربحر میں گزشتہ روز بجلی کی 11 ہزار تار دھماکے سے چھتوں پر گر گئیں جہاں مرد خواتین اور بچوں نے گھروں سے نکل کر جان بچالی جبکہ گھروں سے سامان نکالنے کے دوران تین خواتین حسینہ زوجہ مٹھل میربحر، مومل زوجہ میربحر اور شہمیران خاتون زوجہ پٹھان میربحر جھلس کی شدید زخمی ہوئیں اور آگ کے شعلوں کے باعث گھروں میں موجود اناج، کپڑے، ضرورت زندگی کے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔